اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت))وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ اللہ کا نظام بھی جزا سزا پر قائم ہے،سوزیراعظم رواںسال7 موٹر ویز کا افتتاح کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موم اپنی غیر معمولی کو ششوں کی داد رسی کے عنوان سے ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری مواصلات ظفر حسن، انسپکٹر جنرل آف موٹر وے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام اور موٹر وے پولیس کے دیگر سینیئر افسران نے بھی خطاب کیا۔وفاقی وزیر مراد سعید نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے دو جبکہ ہم چھ ہزار کلومیٹرز سڑکیں بنا رہے ہیں، ہم قرضے لے کر نہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے سڑکیں بنا رہے ہیں، ہمارا تعلق زندگی کے جس بھی شعبہ سے ہو جب بات پاکستان اور پاکستانی اداروں کی آئے ہمیں ایک ساتھ مل کر چلنا ہے اور پاکستان کو مقدم رکھنا ہے، ہم نے جو منصوبے لگانے ہیں قرضے لیکر نہیں اپنے وسائل سے لگانے ہیں اوریہی اسلامی فلاحی ریاست کا خواب ، یہی تبدیلی اور نئے پاکستان کا وژن ہے ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی اس ضمن میں کاوشیں دوسرے اداروں کے لئے قابل تقلید ہیں جہاں خوداحتسابی، شفافیت اور محصولات میں اضافہ ترجیح ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے معاشرے کے کمزور طبقات کے لئے رہائشی منصوبے کا آغاز کرکے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے، احساس کفالت پروگرام ہو یا بے گھر، بے سہارا اور فٹ پاتھ پر سونے والے مزدور طبقات کو ریاست کا مہمان بنانا، ملک بھر میں یکساں تعلیمی نصاب کی فراہمی ہو یا صحت انصاف کا انقلاب ،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنا مثالی کردار ادا کر رہی ہے ۔ این ایچ اے کا ریونیو 50 ارب سے بڑھ گیا ہے، 20ملین پلس ماہانہ ریکوری کر رہے ہیں،اس سال 6ہزار کلو میٹر سے زیادہ سڑکوں پر کام شروع ہوگا، 25مئی کو سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے ،سکھر حیدر آباد موٹر وے کا اگست میں افتتاح کریں گے، بلکسر میانوالی موٹر وے کا بھی افتتاح اسی سال کریں گے، اس وقت 26 نئے پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔جمعرات کووفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے موٹر وے پولیس افسران کے اعزاز میں منعقد تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مشورہ ایپ کا اجرا کر دیا گیا جس سے مسافر موٹر وے پولیس کو مشورہ دے سکیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مراد سعید نے کہا کہ ہمسفر ایپ شہروں کے لیے بنائی گئی تھی، ایپ سے پتا چلایا جا سکتا تھا کہ کہیں ٹریفک جام یا کوئی مسئلہ تو نہیں۔ ہماری وزارت نے اپنے تمام اہداف کو مکمل کیا ہے۔مرادسعید کا کہنا تھا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ریونیو 50 بلین سے بڑھا ہے، قوم کے خزانے کا تحفظ ہوگا، 20ملین پلس ماہانہ ریکوری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپ کے خلاف بہت بڑا جہاد شروع کر رکھا ہے، لاہور کا بڑا قبضہ گروپ پچھلی حکومت کے ساتھ ملا ہوا تھا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ہم سے کہا تھا کہ ادارے میں شفافیت اور احتساب کا عمل لانا ہے، پختونخواہ کی 100فیصد آبادی کو مفت علاج مل رہا ہے۔ سال کے آخر تک پنجاب کے ہر شہری کے پاس صحت انصاف کارڈ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم 3ہزار 336کلو میٹر پر کام شروع کرنے جا رہے ہیں، اس سال 6ہزار کلو میٹر سے زیادہ سڑکوں پر کام شروع ہوگا۔ 25 مئی کو سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے کا افتتاح کریں گے۔ چترال شندور موٹر وے کا افتتاح کریں گے۔ کوئٹہ بائی پاس اور ڈیرہ مراد جمالی کا بھی اسی ماہ افتتاح کریں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم سکھر حیدر آباد موٹر وے کا اگست میں افتتاح کریں گے، بلکسر میانوالی موٹر وے کا بھی افتتاح اسی سال کریں گے۔ اس وقت 26 نئے پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔انسپکٹر جنرل ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ موٹر وے پولیس کا 5 سالہ پلان وضع کر دیا گیاہے جس میں ادارے کی آٹو میشن سمیت مستقبل کی حکمت عملی اور عملہ کی تربیت سے لیکر ان کی کارکردگی کا جائزہ ہو گا جس کی بنیاد پر ترقی و تنزلی کی جا سکے گی، ہم نے فارمل اور انفارمل یونیفارم ریگولیشنز بھی متعارف کرا دیئے ہیں۔ مشورہ ایپلی کیشن بھی ہمسفر میں شامل کر دی گئی ہے جس سے خامیوں اور خوبیوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ شہریوں، روڈ صارفین، اور سٹیک ہولڈرز کی مفید مشاورت بھی لی جا سکے گی۔ موٹر وے پولیس نے اپنے بیڑے میں 389 گاڑیاں مرمت کرا کے شامل کی ہیں جبکہ 400 تبدیل کرکے نئی گاڑیاں شامل کر چکے ہیں ۔