پی ٹی آئی کے ناراض، منحرف ارکان کی تعداد کا حتمی تعین نہ ہو سکا 

Mar 18, 2022


  اسلام آباد (عترت جعفری) پی ٹی آئی کے کتنے ارکان اپنی پارٹی حکومت کیخلاف ووٹ دینے کیلئے پر تول رہے ہیں؟ یا اپوزیشن کی جماعتوں کے ساتھ اپنے رابطوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا چکے ہیں، ان کی حتمی تعداد کے بارے میں ابھی درست معلومات موجود نہیں ہیں۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کی  تین حصوں میں تقسیم نے اس کے پاور بیس کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ترین گروپ، علیم خان گروپ اور پی ٹی  آئی کے وفادار گروپ موجود ہیں۔ اس نے پارٹی کے ، مستحکم اقتدار کے تاثر کو توڑ دیا ہے، پی ٹی آئی کے ناراض، منحرف ارکان کے تعداد کے جو فگرز اس وقت موجود ہیں وہ متضاد ہیں، کہیں ان کی تعداد 20بتائی گئی ہے، راجا ریاض نے ان کی تعداد 24بتائی ہے، 28 کا فگر بھی چل رہا ہے، 33ناموں کی ایک فہرست بھی گردش میں، ان میں وہ نام شامل ہیں جنہوں نے میڈیا سے بات کر کے اپنے ناراض ہونے کی تصدیق کر دی ہے یہ تعداد تیرہ کے قریب ہے۔ سندھ ہاؤس میں اس وقت پی ٹی آئی کیساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے این این ایز بھی موجود ہیں۔ پی ٹی  آئی کی رکن وجیہہ اکرم نے جو سندھ ہاؤس میں مقیم ہیں نے میڈیا کوبتایا کہ ان کے ساتھ تین دوسری خواتین این ایز بھی موجود ہیں تاہم ان کے نام نہیں ظاہر کئے، ان کی بات کو درست مانا جائے تو سندھ ہائوس میں مقیم پی ٹی آئی ارکان کی تعداد15 سے تجاوز کر جاتی ہے۔

مزیدخبریں