’’ شاد رہے یہ پاکستان‘‘  یوم پاکستان  پر آئی ایس پی آر نے ملی نغمہ جاری کر دیا 

راولپنڈی(خبر نگارخصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ ‘شاد تھا، شاد ہے اور شاد رہے یہ پاکستان ‘ جاری کر دیا، یہ گیت اس ارضِ پاک کے نام ایک دعا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 23مارچ2022 کے حوالے سے نیا ملی نغمہ جاری کردیا ، جس کا عنوان ‘شاد تھا، شاد ہے اور شاد رہے یہ پاکستان’ ہے۔منفرد انداز میں تیار کیا جانے والا ملی نغمہ پاکستان کی گولڈن جوبلی کے سلسلے میں جاری کیا گیا ، یہ گیت اس ارضِ پاک کے نام ایک دعا ہے ، یہ دعا جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن کر اعلان کر رہا ہے۔پاکستان کے معروف کمپوزر شجاع حیدر نے گیت کو لکھا، خوبصورت دھن بھی ترتیب دی جبکہ یشل شاہداورشجاع حیدرکی بہترین آوازوں نے گیت کو اور بھی خوبصورت بنا دیا ہے۔یہ گیت شاندار ماضی، پرعزم حال،خوشحال مستقبل جیسی نیک تمناؤں کا مظہر ہے، جس کے بول ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...