اسلام آباد (خبر نگار) شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ملک بھر میں پارٹی کارکنوں کو تیاری کا حکم دے دیا۔ 23 مارچ کو لانگ مارچ کے لئے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں کو باضابطہ ہدایات جاری کر دیں۔ علاوہ ازیں ایک ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ انتہائی ذمہ داری سے اور بلا خوف تردید یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ اگر ضمیر فروشی کیلئے ایک دھیلے کی بھی کوئی ٹرانزکشن ثابت ہو جائے تو میں اپنی پارٹی کی طرف سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں استعفیٰ دے کر گھر چلا جاؤں گا۔
ضمیر فروشی کیلئے ایک دھیلے کی ٹرانز کشن ثا بت ہو جائے تو گھر چلا جائوں گا: شہباز شریف
Mar 18, 2022