ارکان کا تحفظ ہماری ذمہ داری ، ٹکرائو کی ذمہ دار حکومت ہو گی: فضل الر حمن 

Mar 18, 2022

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ارکان کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ تحریک عدم اعتماد کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں۔ پورے پاکستان سے 23 مارچ کو قافلے روانہ ہوں گے۔ ہم ہر قسم کے ٹکرائو کیلئے تیار ہیں، ٹکرائو کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ آمنا سامنا ہوا تو ہمیں مقابلہ کرنا آتا ہے۔ سندھ ہائوس میں کسی کو زبردستی نہیں رکھا گیا۔ پی ٹی آئی کے کتنے ایم این ایز ساتھ ہوں گے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ تحریک انصاف ارکان نے ن لیگ، پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا۔ حکومتی ارکان ووٹ ڈالنے کیلئے ہم سے تحفظ مانگ رہے ہیں۔ اتنا جانتا ہوں معاملات طے ہوگئے ہیں۔مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا ایم کیو ایم اور ق لیگ سے رابطے ہو رہے ہیں۔ باپ پارٹی والوں نے کہا اپوزیشن کا ساتھ دینا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں