گوادر (بیورو رپورٹ) پاک افغان چیمبر کے صدر جاوید بروانی،کراچی بزنس کمیونٹی کے لیڈر زبیر موتی والا،پاک افغان چیمبر کے چئیر مین، کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر جنید مانکڈا،پاک افغان چیمبر کے ڈائریکٹر، چیمبر آف کامرس کے سابق صدر میر نوید کلمتی کے ساتھ گوادر کا دورہ کیا، چیمبر آف کامرس گوادر کے صدر ناگمان عبدل اور دیگر نے وفد کا والہانہ استقبال کیا۔اس موقع پر پاک افغان چیمبر آف کامرس کے عہدیداروںکو جی ڈی اے میں گوادر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے کیپٹن گل اور جی ڈی اے کی طرف سے رزاق بلوچ نے خصوصی بریفننگ دی۔ بریفننگ میں چیمبر آف کامرس گوادر کے صدر ناگمان عبدل، سابق صدر میر نوید کلمتی ،نائب صدر ، شمس الحق ،حاجی عبدالباسط و دیگر عہدیداروں نے دو طرفہ باہمی تجارت کے فروغ کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاک افغان ٹرانزٹ گوادر پورٹ سے کی جا ئے تاکہ گوادر پورٹ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کاروبار کا مرکز بن جائے۔انہوں نے کہا کہ گوادر سی پیک اور دیگر اہم میگا منصوبوں سے گوادر مستقبل قریب میں ملک کا معاشی حب ہوگا۔ پاک افغان وفد نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان سے پاک ایران بارڈر پر ایکسپورٹ امپورٹ، ایمیگیرشن کی سہولیات، فراہم کرنے کے معاملات پر بات کریں گے بعد ازاں چیمبر آف کامرس گوادر کے نائب صدر شمس الحق کلمتی نے پاک افغان چیمبر آف کامرس کے وفد کو اپنی رہائش گاہ پر ظہرانہ دیا اور یادداشتی شیلڈ پیش کی۔