اسلاموفوبیا سے نمٹنے کا نیا عالمی دن طے قوم آج یو م تشکر منائے: نورالحق قادری

Mar 18, 2022

اسلام آباد (خبر نگار) وزارت مذہبی امور نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کا نیا عالمی دن طے کرنے اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی پیش کردہ قراردار منظور ہونے پر آج بروز جمعہ یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے اسلاموفوبیا کا مسئلہ تسلیم کرنے پر قوم کو آج جمعہ بطور یوم تشکر منانے کی اپیل کر دی ہے۔ نورالحق قادری نے کہا ہے کہ قوم وزیر اعظم عمران خان کی پر خلوص کوششوں سے امت مسلمہ کو ملنے والی تاریخی سفارتی و سیاسی کامیابی پر یوم تشکر منائے۔ حضور اکرم ؐ کی ناموس کی حفاظت کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کو تاریخ سنہری الفاظ میں یاد رکھے گی۔

مزیدخبریں