چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی آج  وہاڑی اورمیلسی بار کے عہدیدروں سے حلف لیں گے


وہاڑی ،میلسی(نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس ہائی کورٹ پنجاب جسٹس محمد امیر بھٹی اپنے ایک روزہ دورے پر آج 18مارچ کو وہاڑی پہنچیں گے وہ اپنے دورہ دوران ڈسٹرکٹ بار روم وہاڑی میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے خطاب اور عہدیداران کا حلف لینگے عدالتوں کا معائنہ بھی کریں گے اور سیشن کورٹ وہاڑی کے احاطہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے۔میلسیسینمائندہ نوائے وقتکے مطابقچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی اور انسپکشن جج لاہور ہائیکورٹ سردار احمد نعیم آج میلسی بار میں تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے جہاں وہ نو منتخب صدر سید شبیر حسین کاظمی، جنرل سیکرٹری چوہدری ممتاز حسین اور کابینہ سے حلف لیں گے اس کے علاوہ نئی عدالتوں، ججز کی رہائشگاہوں، بخشی خانے، وکلاء کیلئے آن لائن سہولت سنٹر جیسے دیگر منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن