اسلام آباد (نامہ نگار) سینیٹر محمد عبدالقادر کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا جس میں حکام روس یوکرائن تنازعہ کے بعد دنیا بھر میں پٹرولیم اور ایل این جی کی ترسیل کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال پر بریفنگ دی، حکام نے بتایا کہ یوکرائن روس صورتحال کے باعث پوری دنیا میں ایل این جی سپلائی کے مسائل ہیں۔ جس پر چیئرمین کمیٹی محمد عبدالقادر نے کہاکہ ملک میں ڈیزل کی قلت نہیں ہونی چاہیے۔ پی ایس او حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے پاس ڈیزل کا پچاس فیصد مارکیٹ شیئر ہے۔
قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس، یوکرائن تنازعہ کے بعدپٹرولیم کی ترسیل پربحث
Mar 18, 2022