شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ 40 فٹابازار میں جرائم پیشہ گروہ نے محنت کش کے بیٹوںکو ڈنڈوں کے وار اور پتھرائوں کر کے شدید زخمی کردیا جس پر زخمی بیٹے ہوائی فائرنگ کر کے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے مگر پولیس نے الٹا زخمی نوجوانوںکیخلاف مقدمہ درج کر کے ایک زخمی کو گرفتار کرلیا شدید زخمی ہونے کے باوجود پولیس نے ابھی تک اس نوجوان کا میڈیکل بھی نہیںہونے دیا بتایا گیا ہے کہ بااثر افراد نے محنت کش یونس کے بیٹے آصف کو اپنے گھر سے آگے اینٹیں اٹھانے سے منع کیا پھر اس کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جب اس کے بھائی اعظم ،راشد ،آصف ،کاشف وغیرہ بچانے کیلئے آئے تو ملزموں نے انہیں بھی تشددکا نشانہ بنایا ڈی پی او شیخوپورہ کے حکم پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا عامر محبوب نے متاثرہ خاندان کیساتھ انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے ان کے میڈیکل کرانے کا حکم دیدیا۔
شیخوپورہ: بااثر افراد کا محنت کش کے بیٹوں پر تشدد
Mar 18, 2022