نارنگ منڈی: نشیوں کا دکاندار  پر تشدد‘ نقدی و موبائل چھین لیا

Mar 18, 2022


نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت)محلہ محمد پورہ میں نشئیوں کا دکاندار پر حملہ شدید تشدد کرتے ہوئے نقدی موبائل چھین لیا دوکاندار نے دوکان کے سامنے نشہ کرنے اور فروخت سے منع کیا تھا پولیس کو اطلاع کے باوجود بروقت نہ پہنچی دکانداروں کا شدید احتجاج بتایا گیا کہ نواحی محلہ محمد پورہ کا گلفام دکان کھولنے کیلئے گیا تو دس بارہ نشئیی نشہ کر رہے تھے جس پر گلفام نے منع کیا کہ میری دکان سے ہٹ جائیں تو نشئیوں نے حملہ کرتے ہوئے شدید تشددکیا کپڑے پھاڑ ڈالے نقدی اور موبائل چھین لئے اور فرار ہو گے ۔

مزیدخبریں