پھول نگر : سینئر ایڈوائزر وفاقی محتسب کا لیسکو آفس کادورہ’صارفین کی شکایات سنیں 


پھول نگر (نامہ نگار)وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر ریاض چوہدری نے گزشتہ روز ڈپٹی مینجر آپریشن لیسکو کے دفتر میں لیسکو کے متعلق متعدد صارفین کی شکایات سنیں اور موقع پر ہی مجاز افسران کو صارفین بجلی کی شکایات دور کرنے اور انھیں ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔سینئر ایڈوائزر نے اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے کہا کہ وفاق کے زیر انتظام چلنے والے تمام محکموں کو اپنے صارفین سے کسی قسم کی زیادتی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...