لاہور(سپورٹس ڈیسک ) روس اور یوکرائن کے درمیان جاری تنازعہ کے دوران روسی فیڈرل کسٹمز سروس نے امریکی باسکٹ بال کھلاڑی برٹنی گرائنر کو حراست میں لے لیا ہے۔برطانوی اخبار دی گارڈین کی خبر کے مطابق، ،نامور امریکی باسکٹ بال کھلاڑی، برٹنی گرائنر کو روس اور یوکرائن کے درمیان جاری تنازعہ کے دوران روس میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔باسکٹ بال کی خاتون کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ڈبل اولمپک چیمپئن برٹنی گرائنر کو روسی فیڈرل کسٹمز سروس نے ماسکو کے قریب ایک ہوائی اڈے پر سامان میں سے چرس برآمد ہونے کے بعد حراست میں لیا۔
بیگ سے چرس برآمد‘امریکی باسکٹ بال کھلاڑی روس میں گرفتار
Mar 18, 2022