سیالکوٹ (نامہ نگار) نواحی گاؤں سیدانوالی میں سوتیلی دادی نے دو سالہ پوتے کو حوض میں ڈبو کر ہلاک کر دیا۔ تھانہ صدر سیالکوٹ کے گاؤں میں سیدانوالی کے غلام مصطفی کا کہنا ہے کہ اس نے حویلی مویشیاں میں پانی کیلئے چھوٹا سا حوض بنا رکھا ہے۔ گزشتہ روز اسکی بیوی سمیرا بی بی نے اطلاع دی کہ حوض میں دو سالہ بیٹے حسین کی نعش تیر رہی ہے۔ غلام مصطفی کا کہنا ہے کہ اسکی سوتیلی ماں ثریا بی بی اور بیوی سمیرا بی بی کا اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ اسی وجہ سے ثریا بی بی نے دو سالہ حسین کو پانی میں ڈبو کر قتل کیا ہے۔ پولیس نے غلام مصطفی کی درخواست پر ثریا بی بی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔