مشروبات ،تمباکو پر ٹیکس لگانے کیلئے قانون سازی پر کام کر رہے ہیں: فیصل سلطان


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے ملک میں غیر متعدی امراض (این سی ڈیز) میں کئی عوامل کار فرما ہیں، ہم میٹھے مشروبات اور تمباکو پر ٹیکس لگانے کیلئے ایک قانون سازی پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ میری وزارت ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر ایس ایس بیز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کیلئے بھی کام کر رہی ہے، حکومت صحت عامہ کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ ) کے صدر میجرجنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی کے زیر صدارت "پاکستان میں میٹھے مشروبات کے صحت اور معشیت پر اثرات "کے موضوع پر ایک نیشنل ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...