جاپان میں 7.4شدت کا زلزلہ  اموات کی تعداد بڑھ کر 4 ہوگئی 107 زخمی،سونامی وارننگ واپس 


ٹوکیو (اے پی پی)جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں 7.4 درجے شدت کے زلزلے میں اموات  کی تعداد بڑھ کر4 ہوگئی  اور  107افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ لزلے کے بعد جاری کی گئی   سونامی وارننگ واپس لے لی گئی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے نے جاپان کی موسمیاتی ایجنسی  کے حوالے سے بتایا کہ جاپان کے شمال مشرقی علاقوں خاص طور پر میاگی اور فوکوشیما  سمیت 7پریفیکچرز میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس   کا مرکز فوکوشیما کے قریب سمندر میں 60 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔ زلزلے کے باعث توہوکو شنکانسن بلٹ ٹرین کی بوگیاں  پٹری سے اتر گئیں جس کے بعد بلٹ ٹرین سروس  معطل کر دی  گئی تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوئی لیکن 75 مسافر اور  عملے کے 3 ارکان چار گھنٹے تک ٹرین میں پھنسے رہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...