ڈی پی او ساہیوال آفس کرپشن سکینڈل‘ ملزموں کی بریت درخواست پر مزید دلائل 


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے ڈی پی او ساہیوال آفس میں کروڑوں روپے خورد برد کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت 19مارچ تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے ملزموں کے وکلاء سے بریت کی درخواست پر مزید دلائل طلب کر لئے ہیں۔ اکاؤنٹنٹ احمد سعید سمیت دیگر ملزمان کو جیل سے پیش کیا گیا۔ ملزم رائے حسن اور حسن علی نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ نیب کے پراسیکیوٹر اسد اللہ ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کے ریفرنس کے مطابق ملزموں پر ڈی پی او آفس ساہیوال میں 9 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...