خضدار( نامہ نگار ) بلوچستان عوامی پارٹی خضدار کے ایک وفد نے خضدار سٹی کے صدر میر احمد خان گنگو اور ضلعی ترجمان محمد یونس گنگو کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی سے ملاقات کی اور بطور ڈپٹی کمشنر خضدار ان کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے چارج سنبھالنے پر انہیں مبارک باد دی۔ڈپٹی کمشنر نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جائز مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔وفد میں خضدار سٹی کے نائب صدور رحیم جتک، حاجی رسول بخش خدرانی، جنرل سیکریٹری اکرم لہڑی، انفارمیش سیکریٹری محمد نواز غلامانی، ایڈووکیٹ بشیر، نیاز مینگل، محمد گنگو و دیگر بھی شامل تھے۔