خضدار (نامہ نگار ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) تحصیل وڈھ کا اجلاس صدر میرظہوراحمد مینگل کی زیرصدارت ہوا۔ جس میں پی ڈی ایم لانگ مارچ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں بی این پی تحصیل وڈھ کے صدر مجاہد عمرانی جمیعت علماء اسلام اور پی ڈی ایم وڈھ کے جنرل سیکٹری مولانا عبدالصبور مینگل مفتی محمد رفیق وڈیرہ نوراحمد لانگو احمدجان گزگی بشیر ریئسانی محمد خان مینگل ناصراحمد مینگل ثناء اللہ مینگل ،حسن خان بلوچ محمد رفیق مینگل و دیگر پی ڈی ایم ذمہ داران نے شرکت کی۔ لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے جلد ایک اور اجلاس طلب کرکے لائحہ عمل پرسوچ بچار کرینگے تاکہ 23 تاریخ مہنگائی مارچ کے لانگ مارچ اورجلوس کو موثر بنایا جاسکے۔
پی ڈی ایم وڈھ کا اجلاس ،لانگ مارچ کی تیاریوں پربات چیت
Mar 18, 2022