بناولنٹ فنڈزکے چیکس کا اجراء اور شفاف تقسیم کو یقینی بنایا جارہا ہے:شبیر حسین بٹ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ شبیر حسین بٹ نے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں فراہم کی جانے والی خدمات، فنڈز اور وسائل کے  استعمال میں شفافیت یقینی بنانا موجودہ حکومت اور ضلعی اداروں کی اولین ترجیح ہے۔ بناولنٹ فنڈز کی ضلعی برانچ میں وصولی کے فوری بعد چیکس کا اجراء اور شفاف تقسیم کو یقینی بنایا جارہا ہے،  سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی بہبود فنڈ بورڈ کے اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔، اے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر یوسف امان،ناظرڈی سی آفس عاصم طفیل، سپرنٹینڈنٹ رانا فرید،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر منور حسین، اسسٹنٹ بناولنٹ فنڈ برانچ محمد نوا ز، سی او  محمد دانیال سکندر، سی ای او ہیلتھ منظور،اسسٹنٹ ڈ ائریکٹر سی ای او ایجوکیشن میاں محمداشفاق‘ محمد منظور و دیگر اجلاس میں شریک تھے اجلاس میں شادی گرانٹ کی مد میں 182درخواستوں کیلئے ایک کروڑ 15ہزار روپے، تجہیزو تکفین کی مد میں موصول ہونے والی 170درخواستوں کیلئے ایک کروڑ 15ہزار کے فنڈز کی منظوری دی گئی اور تعلیمی وظائف برائے سال 2020.21 کی حاضر سروس اور مرحوم ملازمین کے بچوں کی 203درخواستیں موصول ہوئیں اور انکے لئے مجموعی طور پر 32لاکھ 64ہزار روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن