ایمن آباد: ڈاکوئوںنے تاجر،موٹر سائیکل سوار سے6لاکھ روپے چھین لئے

ایمن آباد+کامونکی (نا مہ نگا ران) محلہ اسلا م آباد کا مو نکی کا آئل ٹریڈر محمد علی راجپو ت مو ٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ رستے میں گلف سرامکس فیکٹری کے سامنے مو ٹر سائیکل سوار دو نا معلوم ملزما ن نے روک کر اس سے گن پوائنٹ پر ایک لا کھ ساٹھ ہزار کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے دوسری واردات میںگھنیاں کے  موٹر سائیکل سوارمحمد خالد سے عامر رائس ملز کے قریب4 لاکھ 50 ہزار روپے، گوناعور کے ذولفقار  سے مہے چھٹہ کے قریب  موٹر سائیکل، موبائل فون اور ایک ہزار روپے ،واہنڈو کا سجاد حسین عزیزوں کے ہمراہ بھانپور جا رہا تھا منارک رائس ملز کے قریب ڈاکوئوںنے 14 ہزر روپے چھین لئے ۔دوسری طرف  ڈھلا نوالی کا رہا ئشی عبدالرشید ما لک کے بیوی بچے واہنڈو شادی پر گئے تھے شام کو واپس گھر آئے تو پتا چلا کہ نا معلو م چور سیف الما ری کے تا لے تو ڑ کر سواپانچ تولے طلا ئی زیورات جنکی ما لیت ساڈھے تین بتائی جا تی ہے اور 80ہزار کی نقدی لے گئے،سادھوکے میں عرفان حیدر کے گھر کے باہر لگا واٹرپمپ ، ماڑی ٹھاکراں کے اشتیاق احمد کی حویلی  سے چور ایک لاکھ مالیت کے تین بکرے کھول کر گئے۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

ای پیپر دی نیشن