شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی کشتی آخری ہچکولے کھارہی ہے، ایم کیو ایم اور (ق) لیگ سمیت تمام اتحادی بھی اپوزیشن جماعتوں کے موقف کی تائید کرتے دکھائی دے رہے ہیں جو پی ڈی ایم کے اصولی موقف کی فتح ہے سیاست میں تشدد کے فروغ کی باتیں کرنیوالے وزیر مشیر ہوش کے ناخن لیں یہ اپنے اقتدار کے دوام کیلئے پاکستان کی سیاست کو جس سمت لیجا نا چاہتے ہیں وہ ملکی مستقبل اور جمہوری عمل کیلئے خطرناک ترین ہوگا گالی گلوچ کو سیاست میں رواج دینے کے بعداب پی ٹی آئی تشدد کو پروان چڑھانا چاہتی ہے تحریک عدم اعتماد کے روز ارکان اسمبلی کا راستہ روکا گیا توحالات سنگین ہوجائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔