اسلام آباد (وقائع نگار) مارگلہ ہلز میں گرمیوں میں لگنے والی آگ سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں چیئرپرسن آئی ڈبلیو ایم بی رینہ سعید خان اور انکے نمائندگان سمیت پولیس انتظامیہ، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور سی ڈی اے کے متعلقہ شعبوں کے افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنگلات کی حفاظت کرنے کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جائے تاکہ فاریسٹ ایریا میں لگنے والی آگ اور اسکی وجوہات کی بروقت نشاندھی کی جاسکے۔ علاوہ ازیں ان کیمروں کے استعمال سے فیصلہ سازی میں بھی مدد ملے گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور آئی ڈبلیو ایم بی کی مشترکہ ٹیمیں مزکورہ علاقوں میں گشت بھی کریں گی اور جنگلات کو نقصان پہنچانے میں جو عناصر بھی ملوث ہوئے انکے ساتھ آئینی طریقہ کار سے نمٹا جائے گا۔
مارگلہ ہلز آتشزدگی واقعات کی وجوہات جاننے کیلئے ڈرون کیمرے استعمال کرنے کا فیصلہ
Mar 18, 2022