سبی دھماکے کی مذمت، قوم اورفوج ملکر دشمن کا مقابلہ کریگی: محمد علی انصاری

Mar 18, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی ‘سماجی رہنما اور سابقہ کونسلر محمد علی انصاری اور حاجی محمد ادریس مہر نے اپنے ایک بیان  میںسبی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔ متحد قوم اور بہادر فوج ملکر دشمن کا مقابلہ کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملے فوج کے عزائم کو متزلزل نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو ایک مضبوط اسلامی ملک ہونیکی سزا دی جا رہی ہے ۔ جسے تمام محب اسلام اور محب وطن جماعتیں کامیاب نہیں ہونے دینگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہمارے ملک میں امن قائم ہے اور بچے کھچے دہشت گردوں کا بھی صفایا ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ازلی دشمن ہندوستان نے آج تک ہماری آزادی کو تسلیم نہیں کیا ۔ اسی وجہ سے وہ اپنے کارندوں کے ذریعے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے ۔ ہندوستان کے اس گھنائونے کردار پر بے حس دنیا خاموش ہے ۔

مزیدخبریں