حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے مرکزی صدر کی ضلعی باڈی تشکیل دے دی گئی۔ مرکزی صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور)شرجیل امجد رائو نے حافظ آباد میں حافظ عبدالقدیر چوہدری کو ڈسٹرکٹ چیئرمین، اکرام اللہ عاصم کو ضلعی صدر، عاطف علی چٹھہ کو ضلعی جنرل سیکرٹری نامزد کیا ہے۔ دیگر عہدیداران میں،مرزا سعید سینئر وائس چیئرمین، شفقت علی پہلوان وائس چیئرمین، بلال اکرم اعوان نائب صدر، مستنصر نعیم چدھڑ نائب صدر،راجہ عدیل انفارمیشن سیکرٹری، فرخ لون ایڈیشنل سیکرٹری، شہباز گِل جوائنٹ سیکرٹری، حاجی محمد شفیق چوہدری کو آفس سیکرٹری شامل ہیں جنہیں چیئرمین پریس کلب چودھری امتیاز احمد تاج، جنرل سیکرٹری مہرحبیب اللہ، رانا ارشد انجم، چوہدری جاوید اسد ، صدر انجمن تاجران اتحاد ملک ہمایوں شہزاد دیگر نے مبارک باد دی۔
عبدالقدیر چوہدری پی ایف یو جے دستور کے ضلعی چیئرمین،اکرام اللہ عاصم صدر نامزد
Mar 18, 2022