درآمدات کم برآمدات بڑھا رہے ہیں، عبدالرزاق دائود  

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ درآمدات کم برآمدات بڑھا رہے ہیں۔گزشتہ روز پیٹروکیمیکل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بلین ڈالرز کے موبائل فونز درآمد کرہا تھا، اب ہم موبائل فون پاکستان میں مینوفیکچر کررہے ہیں۔عبدالرزاق داود نے کہا کہ ہر ماہ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ بڑھ رہی ہے، ہماری آئی ٹی انڈسٹری میں 47 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔عبدالرزاق دائود نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے نکلنے کے بعد ہم بہتر پوزیشن میں ہوں گے ۔ اس موقع پر جنوبی کوریا کے سفیر سوہ سنگ پو نے کہا کہ دونوں ملک  جنوبی کوریا کے صنعتی انقلا ب اور پیٹروکیمیکل سمیت ہر شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن