اسلام آباد ( نامہ نگار ) سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ سیمنٹ کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور گزشتہ دوہفتوں کے دوران سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 170 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے سیمنٹ کی بوری کی قیمت 880 روپے ہوگئی۔