گورنر چوہدری محمد سرور کی سندر سٹیٹ آمد  

Mar 18, 2022

رائے ونڈ (نامہ نگار) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سندر سٹیٹ کے سابق صدر آصف علی ٹیپو کی دعوت پر سندر انڈسٹریل سٹیٹ کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے سندر ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے دفتر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر میاں نعمان کبیر اور محمد علی میاں ، ٹریڈ یونین کے صدر ملک اظہر اور سندر سٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے سینئر نائب صدر ضیا اللہ خان بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کانفرنس ہال میں مختصر   خطاب میں یقین دلایا کہ اجتماع چوک سے مل اڈا تک سڑک کو فوری طور پر ڈبل اور سندر سٹیٹ میں ہسپتال کے قیام کیساتھ ساتھ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

مزیدخبریں