مسئلہ کشمیر سلگتی چنگاری ، دنیا کو آگ کی لپیٹ میں لے سکتی ہے: تنویر الیاس

Mar 18, 2022

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرموسٹ سینئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان نے کہاہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے اقوام عالم کا رویہ نامناسب ہے،مسئلہ کشمیر سلگتی ہوئی چنگاری ہے جو دنیا کو آگ کی لپیٹ میں لے سکتی ہے،بھارتی اسٹبلشمنٹ ہوش کے ناخن لے کشمیر یوں کو بازور طاقت دبا یا نہیں جا سکتا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ امریکہ اور عالمی طاقتوں کا ضمیر سوڈان،مشرقی تیمور اورالجزائر کے لیئے تو جاگ جاتا ہے لیکن کشمیر کے حوالے سے مسلسل سویا ہواہے۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر سلگتی ہوئی چنگاری ہے جو دنیا کو آگ کی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ 
 تنویر الیاس

مزیدخبریں