آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلنبرگ کی وفد کے ہمراہ، وزارت خارجہ آمد

Mar 18, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلنبرگ کی وفد کے ہمراہ، وزارت خارجہ آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا.  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آسٹریا کے وزیر خارجہ نے وزارتِ خارجہ کے سبزہ زار میں یادگاری پودا لگایا. آسٹرین وزیر خارجہ کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی . اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات بالخصوص اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیرخارجہ آسٹریا

مزیدخبریں