سلطنت نیازیہ تکبر کے باعث جمہوریت کے سمندر میں ڈوب رہی: مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اور راہنما پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ سلطنت نیازییہ تکبر کی وجہ سے جمہوریت کے سمندر میں ڈوب رہی ہے، پی ٹی آئی وزرا کو عمران خان کی نہیں اپنی نوکری کی فکر ہے ،عمران خان کے ساتھ شیخ رشید کی سیاست آخری ہچکیاں لے رہی ہے، پی ٹی آئی کو اپنے اسمبلی ممبران نہیں مل رہے تو ہمارا کیا تعلق، عمران خان سازش سے اقتدار میں آئے تھے جمہوری طریقے سے نکالے جا رہے ہیں، سندھ ہاؤس کا نام سن کر عمران خان کو پسینہ آ رہا ہے ،سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومتی ممبران کے سامنے آنے کے بعد وزیراعظم کو استعفی دے دینا چاہئے ، آج عمران خان حکومت میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں ، اگر انھوں نے اپنی ضد جاری رکھی تو اگلے مرحلہ میں وفاقی وزرا کو بھی سامنے لے آئیں گے ، اگر ان کو وفاقی وزرا کے نام پتہ چلے جو اپوزیشن کے ساتھ رابطہ میں ہیں تو ان کے ہاتھوں کے طوطے اڑ جائیں گے ، ایک وفاقی وزیر نے تو مجھے خود کہا کہ خان صاحب کو معاملات کی سنگینی کا احساس ہی نہیں ، خان صاحب کو مشورہ ہے کہ وزرا جو بیانات دے رہے ہیں ان پر مت جائیں ، عوام بھی دھانسوں وزرا کے بیانات پر مت جائیں سب ہم سے رابطہ میں ہیں۔
 مصطفی نواز کھوکھر

ای پیپر دی نیشن