کرونا 2جاں بحق 546کی حالت تشویشناک شرح 1.33فیصڈ

اسلام آباد (خبرنگار) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 2 کرونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ 514کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 537 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔ پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 319  کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار 634 ہو چکی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 33 فیصد ریکارڈ کی گئی،546 کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 72 ہزار 828 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 72 ہزار 868 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 8 ہزار 91 ہو گئیں پنجاب میں کرونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 4 ہزار 142 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
کرونا

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...