سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام  پاک آسٹریا بی ٹو بی اجلاس

`

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام پاک آسٹریا بی ٹو بی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔وزیر مملکت و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، محمد اظفر احسن، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد، آسٹرین فیڈرل اکنامک چیمبر کی نائب صدر محترمہ کارمین گوبی اور آسٹریا کے وزیر خارجہ مسٹر الیگزینڈر شلن برگ تقریب کے کلیدی مقررین تھے۔آسٹریا سے کاروباری وفد اور پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر کے قابل ذکر اراکین نے تقریب میں شرکت کی۔حکومتی پالیسیوں اور مراعات حاصل کرنیوالے سرمایہ کاروں کو اجاگر کرنے کیلئے پریزنٹیشنز پیش کی گئیں۔وزیر مملکت اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد اظفر احسن نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی اور آسٹریا کی کاروباری کمیونٹیز ہمیشہ برادرانہ دوطرفہ تعلقات سے مستفید ہوئے ہیں۔ ۔پیٹرولیم اور توانائی میں پاکستان کی صلاحیتوں کی وضاحت کرتے ہوئے، جناب احسن نے کہا کہ پاکستان کو شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے لیے دنیا کے بہترین مقامات میں سے ایک کا اعزاز حاصل ہے اور کچھ غیر ملکی کمپنیاں پہلے ہی ان شعبوں میں کامیابی سے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی پیٹرو کیمیکل پالیسی بنائی جا رہی ہے جس سے سرمایہ کاری کے نئے راستے کھلیں گے۔چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے بتایا کہ سرمایہ کاری بورڈ، پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے والاادارہ ہونے کے ناطے صنعت کاری کو آسان بنانے، برآمدی امکانات کو عملی جامہ پہنانے، علم پر مبنی شعبوں میں تنوع کی حوصلہ افزائی، اور موثر پالیسی کی وکالت، سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی اقتصادی رابطوں میں سہولت کی ایک نئی سطح کو بڑھانے کا پابند ہے۔
سرمایہ کاری بورڈ 

ای پیپر دی نیشن