چیئرمین سینیٹ الیکشن:یوسف گیلانی کی  انٹراکورٹ اپیل  پر سماعت 28 مارچ مقرر 

Mar 18, 2022

 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کیلئے دائر انٹراکورٹ اپیل کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی کی درخواست منظور کرنے ہوئے انٹراکورٹ اپیل کو 28 مارچ کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواستگزار وکلاء فاروق ایچ نائیک اور جاوید وینس عدالت میں پیش ہوئے،فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ جو سیاسی صورتحال چل رہی ہے اور سننے میں آرہا ہے کہ سپیکر ممبران کو نااہل قرار دے سکتے ہیں، اپوزیشن نے اجلاس طلب کرنے کی درخواست دے دی ہے،جس کی ڈیڈ لائن 22 کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کیلئے 7 دن میعاد ہے جوکہ 29 کو ختم ہو گی، استدعا ہے کہ 29 مارچ کی تاریخ سے قبل درخواست پر سماعت مقرر کی جائے، ریکارڈ منگوا لیا جائے، جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ اس وقت ریکارڈ کی ضرورت نہیں،اگلے ہفتے میں سرکاری چھٹیاں ہیں،پہلے ورکنگ ڈے میں درخواست مقرر کر دیتے ہیں،عدالت نے جلد سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئیہدایت کی کہ سماعت 28 مارچ کو دن 2 بجے ہوگی۔
  چیئرمین سینیٹ الیکشن

مزیدخبریں