گریٹر تھل کینال فیز ٹو ،وفاق، سندھ کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گریٹر تھل کینال فیز ٹو کے معاملے پر وفاق اور سندھ کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔سندھ نے گریٹر تھل کینال فیز ٹو پر ایکنک کی منظوری کو یکطرفہ اور غیر آئینی قرار دے دیا۔ ایکنک میں سندھ کے رکن نثار کھوڑو نے گریٹر تھل کینال فیز ٹو پر وفاق کو فنڈنگ نہ کرنے کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کو خط لکھنے کا اعلان کردیا۔۔ایکنک اجلاس میں صوبوں کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم اور تھری ٹیئر فارمولے کا معاملہ سی سی آئی کے پاس لے جانے کی رولنگ دینے کے بعد وڈیو لنک ڈاؤن کرکے گریٹر تھل کینال کی غیر آئینی منظوری دی گی جس پر سخت اعتراضات ہیں۔ ایکنک  نے گذشتہ روزگریٹر تھل کنال کی منطوری دی تھی ،نچار کھوڑو نے کہا کہجب تک سی سی آئی میں سندھ کے پانی معاھدے کے پیرا ٹو اور تھری ٹیئر فارمولے کے تنازعے کا فیصلہ نہیں دیا جاتا تب تک ایکنک گریٹر تھل کینال فیز ٹو کی منظوری نہیں دے سکتی۔ ایکنک کی گریٹر تھل کینال فیز ٹو کی یکطرفہ منظوری کے فیصلے کے خلاف ایشن ڈولپمنٹ بینک کو خط لکھوں گا کے وفاق کو اس متنازعہ منصوبے کے لئے فنڈنگ جاری نہیں کی جائے جب تک سی سی آئی کوئی فیصلہ دے۔ ایشن ڈولپمنٹ بینک کو آگاہ کیا جائے گا کے گریٹر تھل کینال منصوبہ صوبوں کے درمیان نفرتیں بڑھائے گا اس لئے اس منصوبے پر پاکستان کو کوئی فنڈ نہیں دیا جائے۔  پانی معاھدے کے پیرا ٹو کی بھی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اورسندھ کا مطالبہ ہے کے پانی معاھدے کی پیرا ٹو کے تحت سندھ کو اپنے حصے کا پانی دیا جائے جبکے ارسا ایکٹ اور آئین میں تھری ٹیئر فارمولہ موجود ہی نہیں ہے۔  
  گریٹر تھل کینال 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...