اسلام کو دہشتگردی، انتہا پسندی سے جوڑنا اسلاموفوبیا:طاہر محمود اشرفی 

Mar 18, 2022

اسلام آباد)خبر نگار)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی امور اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اسلاموفوبیا کے حوالے سے قراردار کی متفقہ منظوری پر کل جمعہ کو ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا، اس قرارداد کی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی قیادت میں یہ قرارداد کامیاب ہوئے ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے گزشتہ اجلاس میں وزیراعظم پاکستاں عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے اسلامو فوبیا کے حوالے سے متفقہ قرارداد پیش کی تھی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس قرارداد کو اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے گا، او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اسلامو فوبیا کے حوالے سے قرارداد کی کامیابی کے لئے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزہر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی اور دیگر ممالک سے بات چیت کے ذریعے اس قرارداد کی کامیابی کے لئے محنت و کوششیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ دو دن قبل یہ قرارداد اقوام متحدہ سے متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے، اس قرارداد کا محرک پاکستان تھا، یہ کامیابی پوری امت مسلمہ سمیت پاکستان کی کامیابی ہے۔ قرارداد کی کامیابی پر آج پورے ملک میں یوم تشکر منایا جائے گا، تمام عوام سے اپیل ہے کہ جمع المبارک کو یوم تشکر کے طور پر منایا جائے۔ 
طاہر محمود اشرفی 

مزیدخبریں