اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں آج بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج خیبرپختونخوا میں پشاور، چترال، سوات اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے۔ صوبہ پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔