کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ انٹر ڈویڑن گرلز رنگ بال چمپئن شپ کراچی ڈویڑن نے جیت کرٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ جبکہ حیدرآباد ڈویڑن کی گرلز ٹیم نے سلور میڈل اپنے نام کرلیا، اور شہید بینظیر آباد ڈویڑن کی گرلز ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کیمطابق سندھ انٹر ڈویڑن گرلز رنگ بال چمپئن شپ، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ، اور پاکستان رنگ بال فیڈریشن کے اشتراک سے نیشنل رنگ بال اکیڈیمی وائی ایم سی اے کراچی میں منعقد کی گئی۔ چمپئن شپ میں صوبہ سندھ کے تمام 6 ڈویڑن اور نیشنل رنگ بال اکیڈیمی وائی ایم سی اے کراچی کی گرلز ٹیموں نے چمپئن شپ میں حصہ لیا۔ ریفری کی تمام ذمیداریاں پاکستان رنگ بال فیڈریشن کے آفیشلز نے سرانجام دیں۔ چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں جناب عبدالقادر شیخ(کمشنر ایف بی آر) اور احمد علی راجپوت ، رشید گل, افضل بھٹی۔ سندھ گرلز رنگ بال چمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جناب فیاض احمد جتوئی (پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی سندھ) تھے۔ مہمان گرامی میں عابد قمر (اسسٹنٹ کمشنر کراچی)،عمران شریف(نائب صدر پاکستان رنگ بال فیڈریشن)، مس رشیدہ گل (سیکرٹری جنرل سندھ رنگ بال اسوسی ایشن)، لالچند (صدر رنگ بال بینظیر آباد ڈویڑن)،منصور بادشاہ(سینئر ایڈوائزر نیشنل رنگ بال اکیڈیمی کراچی) اور ناصر منظور(ڈپٹی سیکرٹری سندھ رنگ بال اسوسی ایشن) نے تقر یب میں شرکت کی۔
سندھ انٹر ڈویڑن گرلز رنگ بال چمپئن شپ کراچی کے نام
Mar 18, 2022