کراچی ڈویڑن نے سندھ کپ جونیئر باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی

Mar 18, 2022

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سینیٹر یوسف بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ پورے سندھ میں اسپورٹس سرگرمیوں کا جال بچھایا جائے گا۔ تاکہ نوجوان مثبت سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنے تعلیمی عمل کو بھی جاری رکھیں۔ وہ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے استاد عبداللہ بلوچ باکسنگ اسٹیڈیم پیپلزاسپورٹس کمپلیکس ماری پور روڈ لیاری میں تین روزہ سندھ کپ جونیئر باکسنگ چمپئن شپ کے فائینل مقابلوں میں تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پورے سندھ سے 60سے زیادہ جونیئر بوائز اینڈ گرلز باکسروں کی شرکت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہمارے نوجوان کھیلوں میں ملک و قوم کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ان کو یہ موقع دیا جائے۔ انہوں نے وزیر کھیل ارباب رحیم اور سیکریٹری اسپورٹس اختر عنایت بھرگڑی کو خراب تحسین پیش کیا کہ وہ کھیلوں کے انعقاد کے لئے اداروں سے تعاون کررہے ہیں۔ اس موقع پر ریٹائرڈ جسٹس شاہ خاورشاہ، صدر سند ھ باکسنگ ایسوسی ایشن محمد اصغر بلوچ،ساؤتھ کے صدر رسول بخش،کیماڑی کے صدر خان محمد، ساؤتھ کے نائب صدر فتح محمداور مہر بخش کوچ، سابق اولمپئن ملنگ بلوچ، سابق انٹر نیشنل باکسر عبدالرؤف قریشی، مراد بخش، عظیم جان،، عبدالرشید اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی و دیگر موجود تھے۔ تین روزہ چیمپئن شپ میں حیدرآباد میرپورخاص شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، سکھر اور کراچی کے 60سے زیاہ جونیئرز بوائز اور گرلزباکسرز نے ریکارڈ تعداد میں شرکت کی۔ کل 44مقابلے ہوئے۔ جبکہ فائینل میں 13مقابلے ہوئے کراچی ڈویڑن نے بوائز جونیئر کلاس میں 6گولڈ 2سلور لے کر پہلی، میرپور خاص ڈویڑن نے 2گولڈ 2سلور لیکر دوسری جبکہ لاڑکانہ ڈویڑن نے ایک گولڈ اور ایک سلور لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز کلاس میں کراچی نے 3گولڈ لیکر پہلی میرپو رخاص نے 2سلور لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

مزیدخبریں