کراچی (نیوز رپورٹر)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے کہاکہ حجاب پر پابندی برقراررکھنے کے بھارتی سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلہ کو مایوس کن قراردیا اس فیصلہ سے ایسا لگتاہے کہ بھارتی عدلیہ بھی ہندوتوانظریئے کے فروغ کیلئے دباؤ کا شکارہے۔بھارت اپنے ہندتوانظریے کو
پروان چڑھانے کیلئے دینی فرائض اور انسانی حقوق میں دراندازی کر رہی جسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجاسکتا۔ نام نہاد سیکولربھارت کانظریہ کھل کر سامنے آچکاہے عالمی حقوق کی انسانی تنظیموں اوربین المذاہب ہم آہنگی کے دعویداروں نے اس مسئلہ پرمجرمانہ خاموشی اختیارکررکھی ہے جوکہ قابل مذمت ہے محمدسلیم عطاری نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ اسلام آبادمیں ہونے والے’’ اوآئی سی‘‘ کے اجلاس میں حجاب کے معاملے کو ایجنڈے میں شامل کیاجائے اورعالمی فورم میں اس مسئلہ کو اٹھانے کیلئے اقدامات کئے جائیںتاکہ انڈیا کوجرأت مندانہ پیغام دے کر عالمی اسلامی مسئلہ قراردیاجائے۔
محمدسلیم عطاری