کراچی (نیوز رپورٹر) پیپلزپارٹی یوسی 28 کے انفارمیشن سیکریٹری اور سابق کونسلر شاہ نواز خان نے کہا کہ مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ نیا پاکستان کے نام پر اقتدار میں آنے والی حکومت نے عوام کو خودکشی پر مجبور کردیا ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے سفید پوش طبقہ بھی امداد لینے پر مجبور ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو ہی عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالیں گے۔
شاہ نواز خان