سکھر(نامہ نگار ) شب برات کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے مرحوم رشتہ داروں کی قبروں پر حاضری دی اور ان کی رواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی اور اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر پھولوں کی پتیاں ڈالیں۔سکھر کے مختلف قبرستانوں ، بابن شاہ ، پیر مراد شاہ ، لعل مشائخ ، نیو گوٹھ سمیت دیگر قبرستان میں لوگوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کی قبروں پر گئی اور اگر بتیاں روشن کرنے کے ساتھ ساتھ پھولوں کی پتیاں بھی چڑھائیںقبرستانوں میں لوگ اپنے بچوں کے ہمراہ گئے اور اپنے بچوں کو اپنے بزرگوں کی قبور کے بارے آگاہ کیا تا کہ بچے بھی بڑے ہو کے مخصوص ایام میں قبرستانوں کا رخ کریں قبرستانوں کو جانے والی سڑکوں پر جگہ جگہ پھولوں کے عارضی اسٹالز لگائے گئے تھے تاکہ اپنے پیاروں کی یاد میں قبرستان میں جاکر قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھانے کے خواہاں حضرات یہاں سے خریداری کر سکیں پھول فروشوں نے بھی موقع سے فائدہ اٹھایا اور پھولوں کے ہاروں اور پتیوں کی قمیتوں میں من مانا اضافہ کر کے عمومی ایام کے مقابلے میں 20روپے پائو ملنے والی پھول کی پتیاں 45روپے پائو میں فروخت کیں۔