لاڑکانہ(پی پی آئی/نامہ نگار) لاڑکانہ کے کچے میں امن وامان کے قیام اور بد امنی کے خاتمہ کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ کے علاوہ لاڑکانہ،قمبرشہداد کوٹ،کشمور،شکارپور اور جیکب آباد کے ایس ایس پیز بھی شریک تھے۔شرکائے اجلاس نے لاڑکانہ پولیس رینج اور اس میں موجودکچے کے علاقوں میں امن وامان کی صورتحال کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا پولیس حکام نے کچے کے علاقے میں جرائم کی روک تھام اور ٹرائی جنکشن بارڈر پر پولیسنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔