گوجرخان (نامہ نگار)تحریک انصاف گوجرخان کے سینئر رہنما امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمدعظیم نے کہا ہے کہ پاکستان کو پہلی بار عمران خان جیسا جرات مند رہنما ملا ہے جس نے آزا د خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی اور عالمی طاقتوں کے سامنے جھکنے سے انکار دیا ہے عمران خان بطور وزیراعظم پاکستان امریکہ، یورپ اور اسلام دشمن قوتوں کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے عالمی استعماری قوتوں کو اچھی طرح معلوم ہوگیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے خطے میں وہ اپنی من مانی نہیں کر سکتے چوہدری محمدعظیم نے کہا ہے کہ 27مارچ کو تحریک انصاف کارکن اپنے قائد عمران خان سے اظہاریکجہتی کیلئے اسلام آباد جلسہ میں بھرپور طور پر شرکت کریں گے پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت اور قوت نے اپوزیشن سمیت ملک دشمن عناصر کو حواس باختہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ناکامی سے دوچار ہوگی ہم اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںاور ان کیخلاف ہونے والی ہر سازش کا پوری قوت سے جواب دیں گے ۔