لیبر قوا نین،ا نسدا د انسا نی سمگلنگ پر سختی سے عملدرآمد کرا یا جائیگا، مہرین بلوچ 

Mar 18, 2022

اٹک(نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مہرین بلوچ نے کہا ہے کہ لیبر قوا نین، چا ئلڈ لیبر، جبری مشقت اور انسدا د انسا نی سمگلنگ پر سختی سے عمل درآمد کرا یا جائے گا خلا ف ورزی کرنے والو ں کے خلا ف قا نو ن حرکت میں آئے گا ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے اپنے آفس میں ماہا نہ ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی او ر اینٹی ہیو من ٹریفیکنگ کے اجلا سوں کی صدار ت کرتے ہوئے کیا اجلا س میں اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر لیبر عدنان سلیم خان،ڈسٹرکٹ اٹا رنی عالیہ ظفر راجہ، ڈپٹی ڈا ئریکٹر سو شل و یلفیئر محمد حسیب، ڈی ای او لیٹریسی دا نش عظیم گل، نمائندہ ڈی پی او آفس راشد علی، ضلعی جنرل سیکرٹری بھٹہ خشت ایسو سی ایشن احسان علی، ڈا کٹر نصیر علی ملک، ثا قب عا صم اور دیگر نے شرکت کی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ آئندہ اجلا س میں انسا نی سمگلنگ کے سلسلہ میں ایف آئی اے کے نما ئندہ کو بھی مدعو کیا جائے گا انہو ں نے پو لیس کے نمائندے کو ہدا یت کی کہ وہ انسا نی سمگلنگ کے حوالے سے معلو ما ت اکھٹی کریں اور ضلع بھر میں بھکا ریو ں کے خلا ف قا نو ن کے مطا بق کاروائی کر کے اس اجلا س میں اس کی رپو رٹ پیش کریں ۔

مزیدخبریں