عمران خان پرآئین توڑنے کاآرٹیکل6 لگتاہے ، شاہدخاقان عباسی

عثمان بزدار اکثریت کھوچکے،گورنر راج لگانا ہے تو پنجاب میں لگائیں

پیسے دینا حکومتوں کا کام ہوتا ہے، ایسی کوئی مثال نہیں اپوزیشن نے اراکین کو پیسے دیئے ہوں

چیئرمین نیب کی نوکری کے دن گنے جاچکے، نیب ملک کاسب سے کرپٹ ادارہ بن چکاہے

 اسپیکر بھی جان لیں وہ آئین سے بالاتر نہیں،ہم شفاف الیکشن چاہتے ہیں اقتدارنہیں چاہتے

سابق وزیر اعظم کی کراچی میں احتساب عدالت کے باہر گفتگو

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی نوکری کے دن گنے جاچکے، عمران خان پرآئین توڑنے کاآرٹیکل6 لگتاہے، جو آئین توڑے گا وہ غداری کا مرتکب ہو گا،گورنر راج لگانا ہے تو پنجاب میں لگائیں، پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار بھی اکثریت کھوچکے ہیں۔کراچی میں احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ نیب ملک کاسب سے کرپٹ ادارہ بن چکاہے، چیئرمین نیب بتائیں چار برسوں میں کتنے سیاستدانوں کا احتساب کیا، ان کا کام لوگوں پر جعلی مقدمے بنانا اور پیسے پکڑنا ہے۔شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان پرآئین توڑنے کاآرٹیکل6 لگتاہے، صوبوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ سندھ میں گورنرراج لگایاجارہاہے، سندھ میں گورنر کیوں لگے گا؟گورنر راج لگانا ہے تو پنجاب میں لگائیں، گورنر راج کی پنجاب میں ضرورت ہے جہاں پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار بھی اکثریت کھوچکے ہیں، حکومت کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں بچا۔انہوں نے کہا کہ پیسے دینا حکومتوں کا کام ہوتا ہے، ایسی کوئی مثال نہیں کہ اپوزیشن نے اراکین کو پیسے دیئے ہوں، حکومت اس وقت ایک ارب دینے کو تیار ہیں، اسپیکر بھی جان لیں وہ آئین سے بالاتر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم شفاف الیکشن چاہتے ہیں اقتدارنہیں چاہتے۔

ای پیپر دی نیشن