وزیرداخلہ شیخ رشیداحمدنے وزیراعظم عمران خان سے سندھ میں گورنرراج کے نفاذ کی سفارش کی ہے۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ ہائوس وزیراعظم کے خلاف اراکین اسمبلی کی وفاداریاں خریدنے کاگڑھ بن چکا ہے جو جمہوریت کے خلاف بہت بڑی سازش ہے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ سندھ ہائوس میں کوئی پولیس نہیں بھجوائی جائے گی کیونکہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین دولت کی اپنی ہوس کی ایما پر وہاں گئے جس نے انہیں قوم کے سامنے بری طرح بے نقاب کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ رواں ماہ کی ستائیس تاریخ کواسلام آباد میں پی ٹی آئی کی تاریخی ریلی نکالی جائے گی۔شیخ رشیداحمدنے کہاکہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ہونے والے اجلاس کے موقع پر پیرسے جمعرات تک پہلے ہی سرکاری تعطیلات کااعلان کیاجاچکاہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کااجلاس پیرکوطلب کیاجاسکتاہے۔
وزیرداخلہ کی وزیراعظم سے سندھ میں گورنرراج کے نفاذکی سفارش
Mar 18, 2022 | 15:34