حکومت معیشت میں عدم توازن پرقابوپانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے:وزیرخزانہ

خزانہ اورمحصولات کے وزیرشوکت ترین نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے قومی معیشت میں عدم توازن پرقابوپانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں تاکہ پائیدار اقتصادی ترقی حاصل کی جاسکے۔اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے پیٹروکیمیکل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بنیادی ڈھانچے کی ان خامیوں اور عدم توازن نے پچھلے کئی سال سے اقتصادی ترقی کی رفتار کوسست کردیاتھا۔وزیرخزانہ نے کہاکہ تمام چیلنجوں کے باوجودپچھلے سال جون سے معیشت پانچ اعشاریہ ایک فیصدکی اوسط شرح سے ترقی کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن