دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 46 کروڑ59 لاکھ 27 ہزار 342 ہوگئی

 دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 18 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 46 کروڑ59 لاکھ 27 ہزار 342 ہوگئی۔امریکہ 7 کروڑ96 لاکھ 83 ہزار737 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ30 لاکھ 4 ہزار5 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ 95 لاکھ 32 ہزار 810 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسزکی تعداد 2 کروڑ 40 لاکھ 46 ہزار 195 ، برطانیہ میں 2 کروڑ 1 لاکھ 50 ہزار 847 ،جرمنی میں 1 کروڑ 83 لاکھ 25 ہزار 720 اور روس میں 1 کروڑ 72 لاکھ 31 ہزار 13 تک پہنچ گئی ہے۔ترکی میں 1 کروڑ46 لاکھ 44 ہزار 382 تک پہنچ گئی ہے۔ اور اٹلی میں 1 کروڑ 36 لاکھ 45 ہزار 834 مصدقہ کیسز ہیں۔

ای پیپر دی نیشن