پیرس (نیٹ نیوز) فرانس میں متنازعہ پنشن اصلاحات کے خلاف ملک بھر میں ایک بار پھر مظاہرے پھوٹ پڑے۔ پیرس میدان جنگ بن گیا۔ مظاہروں کے دوران سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ کے بعد مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل برسا دیئے۔ فرانسیسی یونین اور یونین فرنٹ نے پنشن اصلاحات کے خلاف 23 مارچ کو ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان کر دیا۔ فرانس میں یونین فرنٹ اصلاحات کو واپس لینے کا مطالبہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ پنشن اصلاحات میں ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال سے بڑھا کر 64 سال کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی حکومت کیخلاف پارلیمان میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی گئی ہے۔
پنشن اصلاحات، فرانس میں ہنگامے، پیرس میدان جنگ ، میکرون کیخلاف عدم اعتماد
Mar 18, 2023